QR CodeQR Code

بے روزگار نوجوانوں کیلئے قرضوں کی ادائیگی کو جلد یقینی بنایا جائے، مہدی شاہ

13 Sep 2012 19:32

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مشیر سیاحت و ثقافت سعدیہ دانش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی بھرپور اقدامات کئے جائیں تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت پر گامزن کیا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے قرضوں کی ادائیگی کو جلد یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد مل سکے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مشیر سیاحت و ثقافت سعدیہ دانش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی بھرپور اقدامات کئے جائیں تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت پر گامزن کیا جاسکے۔ مشیر سیاحت نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جلد شروع ہوگا، اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مشیر جنگلات آفتاب حیدر سے ملاقات میں تنظیم سازی کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی جس میں مشیر جنگلات و جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی آفتاب حیدر و چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان کونسل و سینئر نائب صدر چیئرمین ابراہیم سمیت دیگر ممبران ایک ماہ کے اندر سفارشات مکمل کرکے عہدیداروں کے لئے نام کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو بھیج دیں تاکہ تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جاسکے۔ آفتاب حیدر ایڈوکیٹ نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تنظیم سازی کے سلسلے میں کام ہو رہا ہے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے نامزد عہدیداروں کی لسٹ تیار کرکے جلد پیش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 195165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195165/بے-روزگار-نوجوانوں-کیلئے-قرضوں-کی-ادائیگی-کو-جلد-یقینی-بنایا-جائے-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org