QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کو اقتصادی اقدامات کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا، عمر عبداللہ

13 Sep 2012 21:25

اسلام ٹائمز: مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے ایک عوامی جلسہ سے خطاب میں بھارت اور پاکستان کے درمیان متواتر اور بامعنیٰ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے جڑے اندرونی اور خارجی پہلووں کو منصفانہ طور سلجھانے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئی دہلی اور سرینگر کے درمیان مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقتصادی اقدامات کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا، اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان متواتر اور بامعنیٰ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے جڑے اندرونی اور خارجی پہلوئوں کو منصفانہ طور سلجھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے آزادی پسند قیادت کو مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تشدد سے نہ پہلے کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ آئندہ کچھ حاصل ہونے والا ہے۔


خبر کا کوڈ: 195193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195193/مسئلہ-کشمیر-کو-اقتصادی-اقدامات-کے-ذریعے-حل-نہیں-کیا-جاسکتا-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org