QR CodeQR Code

عالم اسلام امریکہ کی ہر گھناؤنی سازش کا ڈٹ کر جواب دے، علامہ عبدالخالق اسدی

13 Sep 2012 22:37

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی پادری کی گستاخانہ فلم کیخلاف ہونیوالے مظاہروں میں شامل ہو کر ہم سب مسلمان اس بات کو واضح کر دیں گے کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور ہم سب مسلمان شان رسول اکرم (ص) کی گستاخی ہو یا عالم اسلام کو درپیش مسائل ہم اکٹھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل آئے روز عالم اسلام اور رسالت مآب (ص) کے خلاف نئی نئی سازشوں میں مصروف رہتا ہے، ان کی یہ دشمنیاں حضور اکرم (ص) اور ان کی پاکیزہ ذات سے ڈھکی چھپی نہیں،  پوری دنیا میں مسلمانوں کو ظلم وستم اور شعائراللہ کو عصبیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم امریکہ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے تضحیک اور جذبات مجروع کرنے کے مترادف ہے۔

علامہ اسدی نے کہا کہ امریکہ کھل کر مسلمانوں سے دشمنی کے لئے سامنے آ گیا ہے اور مسلمانوں کو اس کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری ملت اسلامیہ میں غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے اور بہت سے ممالک کے مسلمانوں نے حضور اکرم (ص) سے اپنی عقیدت کا ثبوت دے دیا ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ کل جمعہ کے روز پورے پاکستان کی طرح لاہور میں بھی ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پادر ی کی گستاخانہ فلم کے خلاف ہونیوالے مظاہروں میں شامل ہو کر ہم سب مسلمان مل کر اس بات کو واضح کر دیں گے کہ مسلمانوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور ہم سب مسلمان شان رسول اکرم (ص) کی گستاخی ہو یا عالم اسلام کو درپیش مسائل ہم اکٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کرے گی، کارکن بھرپور انداز میں شرکت کریں۔


خبر کا کوڈ: 195234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195234/عالم-اسلام-امریکہ-کی-ہر-گھناؤنی-سازش-کا-ڈٹ-کر-جواب-دے-علامہ-عبدالخالق-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org