0
Thursday 13 Sep 2012 22:44

جمعیت کا اویس عقیل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

جمعیت کا اویس عقیل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا لاء کالج کے طالب علم اویس عقیل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن کے باہر مظاہرہ۔ شرکا کی پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔ مظاہرے کی قیادت قائم مقام ناظم جامعہ حافظ نعمان ظفر اور جنرل سیکرٹری حارث سعید نے کی۔ اس موقع پر حافظ نعمان ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ گزر نے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، پنجاب حکومت نے اگر اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا ہوتا تو قاتل آج دندناتے پھرتے نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور قاتل ابھی تک مفرور ہیں، اگر ایک ہفتے کے اندر مجرم نہ پکڑے گئے تو آئی جی آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا اور تمام تر حالات کی ذمہ داری خادم اعلیٰ پر ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 195236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش