0
Thursday 13 Sep 2012 22:55

فیکٹری حادثے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا، نواز شریف

فیکٹری حادثے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ فیکٹری حادثے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچاؤں گا اگر اس میں سرکاری افسر بھی ملوث ہوئے تو ان کا بھی احتساب ہو گا، ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے ان خراب حالات کا ذمہ دار کافی حد تک پرویز مشرف ہے۔ لاہور میں جلنے والی فیکٹری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں فیکٹری کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس میں مالکان کا قصور ہے تو وہی سرکاری افسران کا بھی قصور ہے، ان کا فرض تھا کہ وہ چیک کرتے کہ ان فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کیسے ہیں یہاں آگ بجھانے کے آلات موجود ہیں کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر چپ نہیں رہوں گا جن لوگوں کی ذمہ داری ہے ان کو کیفرکردار تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے وزیر داخلہ رحمن ملک کے کراچی آتشزدگی واقعہ میں دہشت گردی کے امکان بارے بیان کے حوالے سے کہا کہ اگر اس میں دہشت گردی ہے تو اس کے حوالے سے وہی بہتر جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فیکٹری ایکٹ کے تحت قانون پر عملدرآمد کروائے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے، یہاں فیکٹریوں کے حوالے سے بہت سے قانون ہیں لیکن افسوس کے ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا ہماری سوسائٹی بڑی حد تک کرپٹ ہو چکی ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک تبدیلی مانگ رہا ہے یہاں تبدیلی کی ضرورت ہے، معاملے کی تہہ تک جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 195238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش