0
Friday 14 Sep 2012 02:36

توہین رسالت (ص) کے سنگین جرم کے پہلے ملزم صہیونیت اور امریکی انتظامیہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای

توہین رسالت (ص) کے سنگین جرم کے پہلے ملزم صہیونیت اور امریکی انتظامیہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بننے والی توہین رسالت (ص) پر مبنی فلم کے خلاف ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دشمنان اسلام کے پلید ہاتھوں نے ایک بار پھر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرکے اپنی گہری دشمنی کو آشکار کر دیا اور اس جنون آمیز اور نفرت انگیز اقدام کے ذریعے موجودہ دنیا میں اسلام اور قرآن کی روز افزوں تابندگی اور فروغ کی وجہ سے خبیث صہیونی حلقوں کے غیظ و غضب کو ثابت کر دکھایا ہے۔ اس جرم اور اس عظیم گناہ کے عاملین اور اس میں ملوث عناصر کی روسیاہی کے لئے یہی کافی ہے کہ انہوں نے دنیا کے مقدسات میں سے مقدس ترین اور نورانی ترین چہرے کو نفرت انگیز ہرزہ سرائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شرانگیز حرکت کے پس پردہ، صہیونیت، امریکہ اور عالمی استکبار کے دوسرے سرغنوں کی معاندانہ پالیسیاں کار فرما ہیں، جو اپنے باطل وہم و خیال میں اسلامی دنیا کی نوجوان نسلوں کی نظروں میں اسلامی مقدسات کو ان کے بلند مقام سے نیچے گرا کر ان کے دینی و مذہبی جذبات و احساسات کو بجھا دینا چاہتے ہیں۔ اگر وہ اس پلید زنجیر کے سابقہ حلقوں یعنی سلمان رشدی، ڈنمارکی کارٹونسٹ اور قرآن جلانے والے امریکی پادری کی حمایت نہ کرتے اور صہیونی سرمایہ داروں سے وابستہ فرموں میں اسلام دشمنی پر مبنی درجنوں فلمیں تیار کرنے کی سفارش نہ دیتے تو آج نوبت اس عظیم اور ناقابل بخشش گناہ تک نہ پہنچتی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس سنگین اور ناقابل معافی جرم کی پہلی ملزم صہیونیت اور امریکی انتظامیہ ہے۔ امریکی سیاستدان اگر اپنے اس دعوے میں سچے ہیں کہ وہ اس جرم میں ملوث نہیں ہیں تو اس قبیح اور کریہ جرم میں ملوث افراد اور ان کے مالی سرپرستوں کو ان کے جرم کی سنگینی کے تناسب سے کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں میرے بھائیوں اور بہنوں کو بھی جان لینا چاہئے کہ اسلامی بیداری کے سامنے دشمنوں کی یہ ناکام حرکتیں، اس تحریک کی عظمت و اہمیت کی علامت اور اس کے روز افزوں فروغ اور ہمہ گیری کی نوید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 195269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش