QR CodeQR Code

لبیک یا رسول اللہ ؐ ریلی امریکی قونصلیٹ تک جائے گی، ایم ڈبلیو ایم / آئی ایس او

14 Sep 2012 15:29

اسلام ٹائمز: کراچی میں مرکزی احتجاجی ریلی آئندہ اتوار، 16 ستمبر کو تین بجے سہ پہر نکالی جائے گی، اس سلسلے میں دیگر ملی تنظیموں سے روابط کا آغاز کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر رسول خدا ﷺ اور دین اسلام کی اہانت پر مبنی گستاخانہ فلم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ کراچی میں اس سلسلے کی مرکزی احتجاجی ریلی ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے آئندہ اتوار، 16 ستمبر کو تین بجے سہ پہر نمائش چورنگی تا امریکی قونصلیٹ تک نکالی جائے گی۔ ریلی لبیک یا رسول اللہ ؐ ریلی کے عنوان سے نکالی جائے گی۔ اس مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے دیگر ملی تنظیموں سے روابط کا آغاز کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 195282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195282/لبیک-یا-رسول-اللہ-ریلی-امریکی-قونصلیٹ-تک-جائے-گی-ایم-ڈبلیو-آئی-ایس-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org