0
Saturday 15 Sep 2012 19:32

جے یو آئی (ف) کا توہین آمیز فلم کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا توہین آمیز فلم کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے چاروں صوبوں کے امراء و نظماء کو ہدایات کی ہے کہ حضور اکرم (ص) کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز فلم کے خلاف کل بروز اتوار 16ستمبر کو تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جائے۔ جے یو آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت نے پشاور، کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں صوبائی سیکرٹریٹس کو جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے حواریوں نے پوری امت مسلمہ کو چیلنج کرتے ہوئے رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخانہ فلم بنا کر مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکایا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والا ملک امریکہ خود ایک بڑا دہشت گرد ہے۔ اس نے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کھلی چھٹی دیکر ثابت کیا ہے کہ وہ عالم اسلام کا بڑا دشمن ہے۔ انہوں نے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایات کی کہ وہ بروز اتوار ضلعی ہیڈکواٹرز میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں۔
خبر کا کوڈ : 195398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش