QR CodeQR Code

پشاور، توہین آمیز فلم کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

14 Sep 2012 21:34

اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم خان نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر امریکی سفیر کو ملک بدر کرے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر ابراہیم خان، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان اور دیگر رہنمائوں نے کی، ریلی جامع مسجد مہابت خان سے برآمد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم خان نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر امریکی سفیر کو ملک بدر کرے، مسلمان اپنے آخری نبی (ص) کی توہین ہرگز برادشت نہیں کرسکتے۔


خبر کا کوڈ: 195406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195406/پشاور-توہین-ا-میز-فلم-کیخلاف-جماعت-اسلامی-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org