0
Saturday 15 Sep 2012 17:43

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام 3 فنڈ ریلیف کیمپس قائم

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام 3 فنڈ ریلیف کیمپس قائم
اسلام ٹائمز۔ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام شہر میں تین مقامات سورج میانی، امام بارگاہ شاہ گردیز اور چوک قذافی پر فنڈ ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، ان کیمپس کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور متاثرہ افراد کے لئے فنڈ ریزنگ کرنا ہے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر ملتان میں تین مقامات پر کیمپ لگائے ہیں، جلد ان کیمپوں کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔
 
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، واپسی پر اُنہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے ابتدائی امداد پہنچ چکی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں مجلس و حدت مسلمین اپنے مومنین بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، جہان تک ہم سے ممکن ہو سکا ہم ان علاقوں میں اپنی فعالیت دکھائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت ان علاقوں کا دورہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 195650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش