QR CodeQR Code

جماعت اسلامی اور جماعتہ الدعوۃ کے زیراہتمام امریکی فلمساز کیخلاف جنوبی پنجاب میں ریلیاں اور مظاہرے

15 Sep 2012 17:55

اسلام ٹائمز: چوک گھنٹہ گھر ملتان میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعتہ الدعوہ ملتان کے امیر عبدالغفار نے کہا کہ توہین رسالت (ص) کا واقعہ مغرب کی اسلام دشمنی کا ثبو ت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملعون امریکی فلمساز اور پادری کی جانب سے بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جماعتہ الدعوۃ اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، چوک گھنٹہ گھر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعتہ الدعوۃ ملتان کے ضلعی امیر عبدالغفار نے کہا کہ توہین رسالت (ص) کا واقعہ مغرب کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی (ص) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، امریکہ اور یہودی لابی کو کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسلام دشمنوں نے شان رسالت (ص) میں گستاخی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، یہ انتہاء پسند عناصر اسلام کے خلاف عدم برداشت کا پروپیگنڈا کرتے ہیں، مگر خود اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مسلمانوں کی اپنے نبی (ص) سے محبت انہیں برداشت نہیں ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ انکی یہ ناکام ذہنی کیفیت انہیں بار بار اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف ایسے گھٹیا اور شر انگیز اقدامات پر مجبور کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 195651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195651/جماعت-اسلامی-اور-جماعتہ-الدعوۃ-کے-زیراہتمام-امریکی-فلمساز-کیخلاف-جنوبی-پنجاب-میں-ریلیاں-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org