QR CodeQR Code

توہین آمیز فلم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے جاری

15 Sep 2012 21:10

اسلام ٹائمز: پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک درجن افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 6 مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بنائی جانے والی توہین آمیز فلم کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی مقبوضہ کشمیر کے شہر و گام میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران وکلاء، طلاب اور عام لوگوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالے جبکہ مظاہرین نے مختلف مقامات پر امریکی پرچم اور باراک اوباما کے پتلے نذر آتش کئے، مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ اور بارہمولہ میں پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک درجن افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 6 مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔

شہر سرینگر میں ایس پی کالج اور ہائر اسکینڈی اسکول سرینگر میں زیر تعلیم طلباء نے ایک احتجاجی جلوس نکالا جو شہر کے مختلف بازاروں سے مارچ کرتے ہوئے پریس کالونی تک پہنچا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین طلباء امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 195687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195687/توہین-آمیز-فلم-کے-خلاف-مقبوضہ-کشمیر-میں-مظاہرے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org