QR CodeQR Code

اسلام دشمنوں نے طبل جنگ بجا دیا، قوم متحد ہو جائے، پیر معصوم شاہ

15 Sep 2012 22:51

اسلام ٹائمز:جے یو پی کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر جے یو پی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسکے حواری باز نہ آئے تو جوابی کارروائی کرینگے، گستاخ رسول کو معاف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا ہے کہ اسلام دشمنوں نے گستاخانہ فلم بنا کر ایک بار پھر مسلمانوں کیخلاف طبل جنگ بجا دیا ہے، گستاخ رسول کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا، اب امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہو جائے ورنہ اسلام دشمنوں کا حوصلہ بڑھ جائے گا، عالم اسلام امریکہ کا بائیکاٹ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک احتجاجی مظاہرے اور مرکزی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسکے حواری مسلمانوں کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں جو اب انہیں مہنگا پڑے گا، اب وقت آ گیا ہے کہ عالم اسلام امریکی اشیاء کا بائیکاٹ کر کے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے ورنہ آنحضور (ص) کی شان میں گستاخی کا یہ سلسلہ رکتا نظر نہیں آ رہا، احتجاج بہت ہو چکا اب ٹھوس فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم مسلمان ہیں اور اپنے نبی کی شان کا تحفظ کیسے کرنا ہے۔

اس موقع پر مرکزی امیر پیر سید مصطفے اشرف، ڈاکٹر امجد چشتی، صاحبزادہ سید مختار رضوی، پیر نفیس الحسن بخاری، پیر اختر رسول، چوہدری غلام نبی، سید عقیل حیدر، غلام رسول اویسی، سید اسرار حسین شاہ، چوہدری ظفر نت اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے بغل بچے اسلام کیخلاف اپنی مسلسل حرکتوں سے باز نہیں آ رہے اب جوابی کارروائی فرض بن چکی ہے، حکمرانوں کو بھی امریکہ یا امت مسلمہ میں سے کوئی ایک راستہ اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 195722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195722/اسلام-دشمنوں-نے-طبل-جنگ-بجا-دیا-قوم-متحد-ہو-جائے-پیر-معصوم-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org