0
Saturday 15 Sep 2012 22:55

اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کو بطور گواہ کٹہرے میں بلانے کی استدعا

اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کو بطور گواہ کٹہرے میں بلانے کی استدعا
اسلام ٹائمز۔ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کے خلاف پریس کانفرنس کی بنیاد پر قائم توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل نے استغاثہ کے 6 گواہوں کے نام سپریم کورٹ میں جمع کرائے ہیں، فہرست میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نام بھی شامل ہیں۔ عدالت عظمٰی نے اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقرر کرتے ہوئے ملک ریاض کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کے نام اور دستاویزی شہادتیں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ گواہوں کی فہرست ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔

گواہوں میں یوسف رضا گیلانی اور چیف جسٹس کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین، ڈاکٹر ارسلان افتخار، بحریہ ٹاؤن کا ملازم احمد خلیل اور ملک ریاض کا داماد سلمان احمد شامل ہیں۔ ملک ریاض کی پریس کانفرنس کی ویڈیو اور خبر کے تراشے بھی استغاثہ کی دستاویزی شہادت کے طور پر جمع کرائے گئے ہیں، مقدمے کی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ : 195723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش