QR CodeQR Code

بیرونی تعمیراتی کمپنیوں کے لئے مقبوضہ کشمیر کے دروازے کھولنا معیشت کے لئے بڑا چلینج ہے، فاروق احمد ڈار

16 Sep 2012 00:17

اسلام ٹائمز: سینٹرل کنڑیکٹرز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ریاست میں بے روزگاری کو بڑھاوا ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بیرون ریاستی تعمیراتی کمپنیوں کے لئے مقبوضہ کشمیر کے دروازے کھولنے کو معشیت کے لئے ایک بڑا چلینج قرار دیتے ہوئے سینٹرل کنڑیکٹرز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے نہ صرف ریاست میں بے روزگاری کو بڑھاوا ملے گا بلکہ پہلے سے ہی دم توڑتی ہوئی اس انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل بھی ٹھونکی جائے گی، جموں و کشمیر کوآرڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق احمد ڈار نے کہا ہے کہ تعمیراتی عامہ کی نجی کاری کی وجہ سے جہاں ریاست جموں و کشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں تعمیراتی سرگرمیوں میں ٹھہراو آجائے گا وہیں بے روز گاری میں بھی اضافہ ہوگا اور کم و بیش 30 ہزار ٹھیکیدار بھی فارغ ہوجائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 195731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195731/بیرونی-تعمیراتی-کمپنیوں-کے-لئے-مقبوضہ-کشمیر-دروازے-کھولنا-معیشت-بڑا-چلینج-ہے-فاروق-احمد-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org