0
Saturday 15 Sep 2012 14:05

افغانستان کی تمام تر مشکلات کی جڑ غیر ملکی افواج کی موجودگی ہے، ایرانی وزیر داخلہ

افغانستان کی تمام تر مشکلات کی جڑ غیر ملکی افواج کی موجودگی ہے، ایرانی وزیر داخلہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر داخلہ مصطفٰی محمد نجار نے کہا ہے کہ افغانستان کی تمام تر مشکلات کی جڑ اس ملک میں بیرونی افواج کی موجودگی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق مصطفٰی محمد نجار نے تہران میں اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزینان گوتریس سے ملاقات میں کہا کہ تہران تین دہائيوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ ملت ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے، لیکن اسلامی اور انسانی اقدار کی پابندی کی وجہ سے وہ افغاں پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہی ہے۔ 

ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے بہت سے مسائل انسانی حقوق کے دعویداروں نے پیدا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تعلیمی بنیادی تنصیبات، پناہ گزیں کیمپیوں کے قیام اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے سلسلے میں ان کی مدد کی جانے کی چاہیے، تاکہ وہ اپنے وطن واپس جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اس لحاظ سے بھرپور مدد کرنی چاہیے۔ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزینان نے اس ملاقات میں ایران کے مثبت تعاون کو سراہا اور افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر ایران کی قدر دانی کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایران کے ساتھ مزید تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 195737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش