QR CodeQR Code

ڈی آئی خان اور ٹانک کو مجوزہ سرائیکی صوبے میں شامل کرنے کیلئے ملتان میں مظاہرہ

18 Sep 2012 14:10

اسلام ٹائمز: پاکستان سرائیکی پارٹی کے کارکنوں نے ملتان کے نواں شہر چوک پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور ملحقہ علاقوں کو بھی جنوبی پنجاب میں شامل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو مجوزہ سرائیکی صوبہ میں شامل نہ کرنے کے خلاف پاکستان سرائیکی پارٹی کے کارکنوں نے ملتان کے نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنمائوں نے کی، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سرائیکی خطے ہیں اور انہیں سرائیکی صوبہ کا حصہ بنایا جائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نہیں چاہتی کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنے، اگر مسلم لیگ ن اس معاملے میں مخلص ہے تو کھل کر سامنے آئے تاکہ جلد از جلد نئے صوبے کا اعلان ہو۔


خبر کا کوڈ: 195776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195776/ڈی-آئی-خان-اور-ٹانک-کو-مجوزہ-سرائیکی-صوبے-میں-شامل-کرنے-کیلئے-ملتان-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org