0
Sunday 16 Sep 2012 17:15

لوئر دیر میں بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

لوئر دیر میں بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق ایک مسافر وین نواحی گائوں انزرو بانڈہ سے منڈا بازار جارہی تھی کہ اس دوران جندول کے علاقے بنڑھ میں لنک روڈ پر سڑک پر نصب بم کا زور دارد ھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں مقامی اسپتال اور بعدازاں پشاور منتقل کردیا گیا، جہاں ایک زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، تین بچے اور ایک ہی گھر کے چار افراد بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ انزرو بانڈہ کے رہائشی افراد کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جنہوں نے طالبان دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیتے ہوئے مختلف مسلح کارروائیوں میں حصہ لیا۔ تاہم آخری اطلاعات تک کسی دہشتگرد گروپ نے بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 195950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش