0
Sunday 16 Sep 2012 19:00

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا اسلام مخالف فلم کیخلاف امریکی قونصلیٹ کا گھیراؤ، ایک شہید، 9زخمی

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا اسلام مخالف فلم کیخلاف امریکی قونصلیٹ کا گھیراؤ، ایک شہید، 9زخمی
 اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی طرف سے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کا گھیراؤ جاری ہے، ہزاروں مظاہرین امریکی قونصلیٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ سینکڑوں مظاہرین قونصلیٹ کے گیٹ نمبر دو پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر پولیس کی طرف سے مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماء سید رضا تقوی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کی طرف سے واٹرکینن کے ذریعے پانی پھینکے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پولیس نے امریکی قونصلیٹ کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے، جبکہ مزید بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

دیگر ذرایع کے مطابق کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی ریلی کے شرکاء پر پولیس کا لاٹھی چارج ہوائی فائرنگ اور شیلنگ، ریلی کے شرکاء کو امریکی قونصل خانے کی جانب جانے سے روک دیا گیا۔ متعدد افراد گرفتار، کئی مظاہرین پولیس کے لاٹھی چارج سے زخمی ہوگئے۔ کراچی میں متنازعہ فلم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا احتجاج، مظاہرین امریکی قونصلیٹ پہنچ گئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس کی شیلنگ، ہوائی فائرنگ، واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے متنازع فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جا رہی تھی کہ نیٹی جیٹی کے پل پر ریلی کے شرکاء پر پولیس نے لاٹھی جارج کر دیا۔ مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹوں کو ہٹانا شروع کر دیا، جس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

کراچی میں اسلام دشمن فلم کے خلاف مظاہرین کی امریکی قونصل خانے کی طرف جانے کی کوشش، چوکی کو جلا دیا، پولیس کی ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج، آنسو گیس کا استعمال، مشتعل مظاہرین کا پتھرائو، متعدد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں اسلام دشمن فلم کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نکالی کی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور امریکا کے خلاف نعرہ بازی کرکے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور متازع فلم بنانے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ریلی جناح برج پر پہنچی تو صورتحال اچانک اس وقت بگڑ گئی جب ریلی میں شریک شرکاء نے امریکی قونصلیٹ جاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر جوابی پتھرائو کیا، جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی قونصلیٹ کی جانب جانے والے راستے کنٹینرز رکھ کر بلاک کئے گئے، تاہم پولیس مشتعل مظاہرین کو روکنے میں ناکام نظر آئی۔
خبر کا کوڈ : 195953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش