0
Monday 17 Sep 2012 00:01

میرواعظ عمر فاروق بین الاقوامی انسانی حقوق اجلاس میں شرکت کے لئے جنیوا روانہ

میرواعظ عمر فاروق بین الاقوامی انسانی حقوق اجلاس میں شرکت کے لئے جنیوا روانہ
اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں جاری بین الاقوامی حقوق انسانی اجلاس میں شرکت کیلئے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق سرینگر سے نئی دہلی روانہ ہوگئے، جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق جو دہلی سے جنیوا کیلئے روانہ ہونگے، جہاں موصوف بین الاقوامی حقوق انسانی کے 21ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ میرواعظ وہاں جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں خاص طور پر ہزاروں گمنام قبروں کی دریافت کے سلسلے میں آج تک کوئی پیشرفت نہ ہونے، گمشدہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں حکومتی سطح پر کوئی موثر کارروائی نہ کرنے، جیلوں اور عقوبت خانوں میں کشمیری قیدیوں کو عدالتی احکامات کے باوجود رہا نہ کرنے اور انہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت طبی اور دیگر سہولیات فراہم نہ کرنے کے سبب انکی صحت و سلامتی کو لاحق خطرات سے مندوبین کو تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے اور اس سلسلے میں ان سے انکے فرائض اور ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 195957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش