0
Monday 17 Sep 2012 12:41

کراچی مظاہرین پر حملہ اپنے آقا امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے، سید مظاہر موسوی

کراچی مظاہرین پر حملہ اپنے آقا امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے، سید مظاہر موسوی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ بلتستان کے سینئر نائب صدر سید مظاہر حسین موسوی نے کراچی میں توہین رسالت ( ص ) کے خلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر کراچی پولیس کی جانب سے فائرنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پولیس کی یہ شرمناک حرکت اپنے آقا امریکہ کی خوشنودی کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی ( رح ) نے کیا خوب فرمایا ہے کہ دنیا میں فساد کی جڑ امریکہ ہے۔ امریکہ نے اس وقت ثابت کر دیا کہ امریکہ کی حکومت یہودی لابی چلا رہی ہے اور یہودیت ابتداء سے اب تک اسلام کو کمزور کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ امریکہ کی جانب سے توہین رسالت ( ص ) مسلمانوں پر کیا گیا ایک تجربہ ہے۔ امریکہ یہ جاننا چاہتا تھا کہ ان کی سازشیں اور کی گئی سرمایہ کاری کس حد تک نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے لیکن آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ کی اس غلیظ حرکت کے خلاف مسلمانان سراپا احتجاج ہے سوائے امریکہ کے زر خرید غلام سعودی عرب کے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں میں نہایت افسوس کے ساتھ کہہ رہاہوں کہ توہین رسالت ( ص ) موجودہ دور کے سب سے بڑے سانحوں میں سے ایک ہے۔ مجھ تک اطلاع آئی ہے کہ کراچی میں مجلس وحدت المسلمین اور آئی ایس او کے جوانوں کی امریکی سفارت خانے کی گھیراؤ کی قابل تحسین اور کامیاب کوشش کے دوران پولیس نے اندھادھند فائرنگ کر کے ایک عاشق رسول ( ص ) رضا تقوی کو شہید یدیا۔ رضا تقوی جو کہ شہید رسالت ( ص ) کا عظیم لقب پائے ہیں کی شہادت پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور یہ عمل کراچی پولیس کی اپنے آقا امریکہ کو خوش کرنے کے لیے ہے اور کراچی پولیس کا یہ بہیمانہ عمل ان کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ نہتے عاشق رسول ( ص ) کا قتل ناقابل برداشت ہے۔ ان ذمہ داروں کے خلاف توہین رسالت ( ص ) کیس دائر کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔ یہ رونے کا مقام ہے یہ ملک اسلامی، پولیس مسلمان اور حضور(ص) کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والوں پر گولیاں چلانے والے یقیناًامریکی فورس کے ایجنٹ ہوسکتے ہیں۔ اب تمام مسلمان ممالک میں امریکہ کے مفادات کو سبوتاژ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کو امریکہ کا قبرستان بنانے کا وقت آگیا ہے۔ فرعون وقت کو ایمان کی نیل میں غرق کرنے کا وقت آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 195985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش