QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کی "لبیک یا رسول اللہ(ص)" ریلی پر فائرنگ کی مذمت، واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

16 Sep 2012 23:30

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری جنرل ایس یو سی علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان شہریوں کو احتجاج اور اپنی آواز بلند کرنے کا حق دیتا ہے، لیکن پولیس کی جانب سے لبیک یارسول اللہ ص ریلی پر فائرنگ ناصرف قابل مذمت ہے بلکہ اس گھناونے کھیل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی پر پولیس کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کی مذمت کی ہے اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان شہریوں کو احتجاج اور اپنی آواز بلند کرنے کا حق دیتا ہے، لیکن پولیس کی جانب سے توہین آمیز فلم کیخلاف نکالی جانیوالی لبیک یارسول اللہ ص ریلی پر فائرنگ ناصرف قابل مذمت ہے بلکہ اس گھناونے کھیل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے سید رضا تقوی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت نے کس کے ایما پر نہتے شہریوں پر گولیاں چلانے کا آڈر دیا۔ انہوں نے کہا شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی اس واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے اور سندھ حکومت سے اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 196008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196008/شیعہ-علماء-کونسل-کی-لبیک-یا-رسول-اللہ-ص-ریلی-پر-فائرنگ-مذمت-واقعہ-میں-ملوث-افراد-کیخلاف-کارروائی-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org