QR CodeQR Code

بھارت کا لالچ کشمیریوں کو آزادی کی پرامن جدوجہد سے نہیں روک سکتا، شبیر شاہ

18 Sep 2012 15:13

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو التواء میں ڈالنے کی کوششوں سے دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات بڑھ جانے کے امکانات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر کے حل کو امن اور خوشحالی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس مسئلے کو التواء میں ڈالنے سے پاکستان اور بھارت کو کچھ حاصل نہ ہوگا، بھارت کی جانب سے مار دھاڑ، قید و بند اور لالچ کشمیری قوم کو آزادی کی پرامن جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتا، کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے سینئر رہنماء اور فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی عہدیدارن اور کارکنان نے شرکت کی، شرکاء اجلاس کے درمیان عالمی سطح پر رونماء ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے پس منظر میں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے مختلف پہلووں پر بحث و مباحثے کے بعد شبیر شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسکا حل بھی سیاسی طور پر ہی نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستی اسی صورت میں پائیدار ہوگی جب دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کا بنیادی سبب مسئلہ کشمیر حل ہوگا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو التواء میں ڈالنے کی کوششوں سے دونوں جوہری ہمسایہ ملکوں کے درمیان اختلافات بڑ ھ جانے کے امکانات ہیں، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کو جنوبی ایشاء کے کروڑوں عوام کے امن اور خوشحالی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے شبیر شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم برصغیر اور جنوبی ایشاء میں قیام امن کے سلسلے میں ہونے والی ہر کوشش کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 196280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196280/بھارت-کا-لالچ-کشمیریوں-کو-آزادی-کی-پرامن-جدوجہد-سے-نہیں-روک-سکتا-شبیر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org