QR CodeQR Code

عمران خان ناقابل اعتبار شخص ہے، نگراں وزیراعظم پر پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں ہوگی، چودھری نثار

17 Sep 2012 22:05

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر کے بیانات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بیانات سے پاکستان کو نقصان ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لئے ناموں پر مختلف جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے حوالے سے عمران خان کو نام بھیجے تو انھوں نے کہا ''نو وے''۔ عمران خان کہتے ہیں نون لیگ نے نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت نہیں کی، ہم نے تحریک انصاف کو نام بھیجے جن پر نہ تو انہوں نے اتفاق کیا اور نہ ہی اپنی طرف سے دو نام دیئے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ناقابل اعتبار لوگوں سے مزید بات چیت بے ثمر ہے، اب معذرت تک پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں ہوگی۔ چودھری نثار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے، اس اضافے کے اتحادی بھی ذمے دار ہیں، یہ جگا ٹیکس اور اندھیر نگری ہے۔

چودھری نثار نے کہا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر قرارداد لائیں گے جس میں اتحادی جماعتوں کا بھی ٹیسٹ ہوگا کہ آیا وہ قوم کے ساتھ ہیں یا حکومت کے۔ ایک سوال کے جواب اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر کے بیانات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بیانات سے پاکستان کو نقصان ہوسکتا ہے، ڈاکٹر قدیر قوم کی دی گئی عزت کا پاس کریں۔


خبر کا کوڈ: 196284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196284/عمران-خان-ناقابل-اعتبار-شخص-ہے-نگراں-وزیراعظم-پر-پی-ٹی-آئی-سے-مشاورت-نہیں-ہوگی-چودھری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org