QR CodeQR Code

اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی گونج برقرار

18 Sep 2012 21:50

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر کونسل برائے حقوق انسانی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے اجلاس میں شرکت کر کے اپنے حالیہ مقبوضہ کشمیر دورہ سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں جبکہ جنیوا اور نیو یارک میں اس مسئلے کی گونج جلد سنائی دے گی کیونکہ حقوق انسانی اجلاس کے بعد اب اسلامک کانفرنس کا سالانہ اجلاس امریکہ میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں شرکت کیلئے میرواعظ عمر فاروق کے علاوہ آزاد کشمیر میں مقیم کئی کشمیری قائدین کو دعوت دی گئی ہے، کونسل برائے حقوق انسانی کے سربراہ نے مزاحمتی قیادت کے مابین اعلیٰ سطحی اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کے نام تفصیلی خطوط ارسال کئے ہیں۔

انہوں نے اپنے دورہ کشمیر کی تفصیلی رپورٹ بھی اقوام متحدہ کو پیش کردی ہے، جس میں کشمیر سے متعلق قرار دادوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ حقوق انسانی کی پامالیوں پر پابندی لگانے کو کہا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے رہنماء اور جموں و کشمیر کونسل برائے حقوق انسانی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے مذکورہ اجلاس میں شرکت کر کے اپنے حالیہ دورہ کشمیر سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی ہے، معلوم ہوا ہے کہ جنیوا میں جاری حقوق انسانی اجلاس میں شرکت کے بعد میرواعظ عمر فاروق، ڈاکٹر سید نذیر گیلانی اور کئی دیگر کشمیری قائدین نیویارک میں جمع ہونگے جہاں وہ اسلامک کانفرنس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 196285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196285/اقوام-متحدہ-میں-مقبوضہ-کشمیر-جاری-انسانی-حقوق-کی-پامالیوں-گونج-برقرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org