QR CodeQR Code

گستاخانہ فلم کیخلاف کوئٹہ میں طلباء کے مظاہرے

18 Sep 2012 00:19

اسلام ٹائمز: طلباء کا کہنا تھا کہ امریکی شخص کی جانب سے توہین رسالت (ص) کا امریکہ ذمہ دار ہے، اس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کوئٹہ کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے توہین آمیز کیخلاف مظاہرے کئے، ان کا مطالبہ تھا کہ امریکی شخص کی طرف سے توہین رسالت (ص) کا امریکہ ذمہ دار ہے، اس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ان حساس معاملات میں عالمی سطح پر نہ صرف قانون سازی کرے بلکہ گستاخی کے مرتکب لوگوں کیلئے سزائیں بھی مقرر کرے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونماء نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور بنیادی انسانی حقوق کے منشور میں ہر انسان کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے جبکہ ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام انسانیت کا بھی تقاضا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جو بظاہر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر دنیا بھر میں نہتے مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے، کی یہ جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ اسلام دشمنی اور مسلمانوں کے قتل کیلئے ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک دوسرے کو قتل کرنے کی بجائے اصلی دشمن کا مقابلہ کرکے اسلام اور مسلمانوں کا تحفظ کریں۔


خبر کا کوڈ: 196302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196302/گستاخانہ-فلم-کیخلاف-کوئٹہ-میں-طلباء-کے-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org