QR CodeQR Code

شام کے بحران کے حل کیلئے ایران کا روڈ میپ

18 Sep 2012 11:58

اسلام ٹائمز: ایرانی وزیر خارجہ نے شام کی حکومت اور مخالف گروپوں کے درمیان مذاکرات اور شام کے تمام فریقین کے نمائندوں پر مشتمل قومی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام کو بحران سے نکالنے کے لئے قاہرہ کے تین فریقی اجلاس میں ایران کا مجوزہ روڈ میپ پیش کیا ہے۔  اس مجوزہ روڈ میپ میں اسلامی جمہوری ایران نے شام میں بحران کے حل کے لئے متحارب فریقین کی جانب سے ایک ہی موقع پر جنگ بندی، غیر ملکی مداخلت کے بغیر بحران کا پرامن حل اور حکومت شام کے مخالف گروپوں کو مالی، فوجی اور تربیتی معاونت بند کرنے کی تجاویز پیش کیں ہیں۔

اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ نے شام کی حکومت اور مخالف گروپوں کے درمیان مذاکرات اور شام کے تمام فریقین کے نمائندوں پر مشتمل قومی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اسی طرح چار رکنی ثالث گروپ کی جانب سے شام میں مبصرین بھیجنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ شام کے معاملے پر ایران، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل رات مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا۔


خبر کا کوڈ: 196414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196414/شام-کے-بحران-حل-کیلئے-ایران-کا-روڈ-میپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org