0
Monday 1 Feb 2010 14:59

اسرائیل نے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کر دی،اسے اسکا جواب مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا،حماس

اسرائیل نے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کر دی،اسے اسکا جواب مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا،حماس
غزہ:حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کر دی ہے اور اسے اس کا جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا۔ یہ بات حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے محمد مبحوح کو شہید کر کے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کر دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ محمد مبحوح کو شہید کر کے اسرائیل نے پیغام دیا ہے کہ اس کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور وہ ہر جگہ پر کارروائی کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ القسام بریگیڈ کے بانی کمانڈر محمد مبحوح دبئی کے ایک ہوٹل میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ عرب ممالک کو اسرائیل کی کارروائی کا نوٹس لینا چاہیے۔انہیں چاہیے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ادارے کو لگام ڈالنے کے لیے کارروائی کریں۔

خبر کا کوڈ : 19643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش