0
Monday 1 Feb 2010 15:10

امریکی فضائیہ کی جانب سے میزائل شکن میزائل کا تجربہ ناکام

امریکی فضائیہ کی جانب سے میزائل شکن میزائل کا تجربہ ناکام
کیلی فورنیا:امریکا کا میزائل شکن میزائل تجربہ ناکام ہو گیا۔امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فضائیہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ کیلی فورنیا سے داغا گیا میزائل جزائر مارشل سے چھوڑے گئے میزائل کو ہدف بنانے میں ناکام رہا۔حکام کے مطابق دونوں میزائل با آسانی ہوا میں بلند ہوئے۔تاہم راڈار کی خرابی کے باعث ایک میزائل دوسرے کو نشانہ نہ بنا سکا۔


خبر کا کوڈ : 19647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش