0
Tuesday 18 Sep 2012 23:32

مظفر گڑھ، اسلام مخالف فلم کیخلاف مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی احتجاجی ریلی

مظفر گڑھ، اسلام مخالف فلم کیخلاف مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے اسلام مخالف فلم بنانے کیخلاف مظفر گڑھ میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا گیا، اس موقع پر امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا، ریلی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے شروع ہوئی، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ہزاروں کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ کیخلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے امریکہ کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ اور ملتان روڈ بلاک کر کے قنوان چوک پر دھرنا دیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کیا جبکہ ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں سے امریکی اتحاد سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا اور فلم کی شدید مذمت کی، اس موقع پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی ریلی کے شرکاء کیساتھ موجود تھی، بعدازاں ریلی مظفر گڑھ پریس کلب بھی گئی اور وہاں اپنا احتجاج ریکارڈ کرا کر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 196554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش