اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفڈرین کوٹہ کیس کا چوتھا عبوری چالان دوبارہ مجسٹریٹ چوہدری محمد اسلم کی عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔ اس چالان میں علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے نام اشتہاری ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے عدالت نے چوتھا عبوری چالان مسترد کر دیا تھا جس میں موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔