0
Tuesday 18 Sep 2012 22:50

کراچی میں دہشت گردی کے بارے میں پہلے سے اطلاع تھی، مزید دھماکے ہوسکتے ہیں، رحمان ملک

کراچی میں دہشت گردی کے بارے میں پہلے سے اطلاع تھی، مزید دھماکے ہوسکتے ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کراچی میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکے خودکش نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ دھماکے کرنے والے غدار اور پاکستان و اسلام کے دشمن ہیں۔ وزیرداخلہ نے بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے آیڈیشنل آئی جی پولیس کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینا کا حکم دیا جس میں رینجرز اور ایف آئی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو فرنزک شواہد اکھٹے کرنے کیلئے خصوسی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر بھیجنے کی ہداہت کی۔

اس سے پہلے اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات ایک سازش کے تحت ہیں، جس کا مقصد ملک کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچانا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے یہ الزام غلط ہے کہ ایجنسیاں بندے اٹھاتی ہیں، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے وفد کو تمام معلومات دیں ہیں اور انہیں مطمئن کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 196573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش