QR CodeQR Code

کراچی میں حیدری مارکیٹ کے قریب 2 دھماکے، بچی سمیت 6 افراد ہلاک

19 Sep 2012 01:52

اسلام ٹائمز: ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکا ڈولمین پلازہ کے عقب میں واقع داؤدی بوہری کمیونٹی کے علاقے میں ہوئے، پہلا دھماکا ایک کچرے کے ڈھیر میں ہوا جس کے بعد دوسرا دھماکا ایک کار کے قریب ہوا، دونوں دھماکے بہت زور دار تھے، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ کے قریب دو دھماکوں میں بچی سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے، اسپتال ذرائع نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جائے وقوعہ پر امدای کارروائی شروع کردی گئیں ہیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے کو گھیر ے میں لے کر کلیئر کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکا ڈولمین پلازہ کے عقب میں واقع داؤدی بوہری کمیونٹی کے علاقے میں ہوئے، پہلا دھماکا ایک کچرے کے ڈھیر میں ہوا جس کے بعد دوسرا دھماکا ایک کار کے قریب ہوا، دونوں دھماکے بہت زور دار تھے، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ہیں جبکہ کئی کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے آئی ای ڈی کے ہیں جنہیں نصب کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 6 لاشیں لائیں گئیں جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے عین اسی جگہ ہوئے ہیں جہاں 13 اگست کی رات کو ایک بم برآمد ہوا تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 196594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196594/کراچی-میں-حیدری-مارکیٹ-کے-قریب-2-دھماکے-بچی-سمیت-6-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org