0
Wednesday 19 Sep 2012 17:27

ملتان، گستاخانہ خاکوں کے خلاف آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی

ملتان، گستاخانہ خاکوں کے خلاف آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گستاخانہ فلم، کراچی اور لاہور میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے کارکنوں کی ریلیوں پر کی جانے والی ریاستی دہشت گری کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہور حیدری نے کی۔ مظاہرین نے ٹیری جونز، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ حضرت ابولفضل العباس (ع) سے نکالی گئی جو کہ چوک قذافی پر اختتام پذیر ہوئی۔
 
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ کراچی میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے کارکنوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے، اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اس موقع پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ بلاتی اور کم از کم اُسکی بے عزتی کرتی لیکن حکومت نے امریکی شاباش لینے کی خاطر اپنے ہی جوانوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔
خبر کا کوڈ : 196671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش