QR CodeQR Code

بلوچستان حکومت ملت جعفریہ کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

19 Sep 2012 10:29

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے مستونگ میں زائرین کی مظلومانہ شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی رئیسانی کا حلقہ انتخاب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورک کو توڑا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مستونگ کے علاقے کانک میں زائرین کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان میں جاری شیعہ نسل کشی کا تسلسل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت معصوم عوام اور ملت جعفریہ کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور وزیر اعلٰی رئیسانی کا حلقہ انتخاب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورک کو توڑا جائے۔


خبر کا کوڈ: 196688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196688/بلوچستان-حکومت-ملت-جعفریہ-کے-تحفظ-میں-ناکام-ہو-چکی-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org