0
Wednesday 19 Sep 2012 19:08

ملتان، امام بارگاہ یونین کی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی

ملتان، امام بارگاہ یونین کی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بننے والی اسلام مخالف فلم اور گزشتہ دنوں کراچی میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ریلی پر ریاستی تشدد کے نتیجے میں شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر امام بارگاہ یونین ملتان کے زیر اہتمام آج بعداز نماز ظہرین چوک قذافی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت امام بارگاہ یونین ملتان کے صدر مخدوم اسد عباس بخاری، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی اور مخدوم جاوید حسین حسینی نے کی۔
 
امام باگاہ یونین کے صدر مخدوم اسد عباس بخاری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ملعون کی جانب سے صہیونیت کی مدد سے بننے والی فلم دراصل اسلام کے خلاف بہت بڑی سازش ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم ناموس رسالت (ص) کی خاطر شہید ہونے والے سید علی رضا تقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ 21 ستمبر کو انشاءاللہ پوری شیعہ قوم مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی اپیل پر یوم احتجاج کے طور پر منائے گی۔
 
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان امریکہ کے خلاف سراپا احتجاج ہے، مجلس وحدت مسلمین حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ گستاخانہ فلم بنانے والے افراد کو پاکستان کے حوالے کیا جائے، اُنہوں نے کہا کہ 21 ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین ملتان میں علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی نکالے گی۔
خبر کا کوڈ : 196851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش