0
Wednesday 19 Sep 2012 19:37

جماعتہ الدعوۃ ملتان کے زیر اہتمام اسلام مخالف فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعتہ الدعوۃ ملتان کے زیر اہتمام اسلام مخالف فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ اسلام مخالف فلم کیخلاف جماعة الدعوة، تحریک حرمت رسول (ص) اور المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے زیراہتمام بی سی جی چوک ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلیبیوں و یہودیوں نے گستاخیاں بند نہ کیں تو مسلمان ان کی دہشت گردی کیخلاف جہاد کریں گے، توہین آمیز امریکی فلم بنانے اور چلانے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔ احتجاجی مظاہرہ میں جماعة الدعوة کے کارکنوں اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء میں زبردست جذباتی کیفیت دیکھنے میں آئی۔
 
تاجرون نے مسلسل 3 گھنٹے اپنی دکانیں بند رکھیں، شرکاء نے امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرہ بازی کی، احتجاجی مظاہرے کے دوران ’’حرمت رسول (ص) پر جان بھی قربان ہے، گستاخ رسول (ص) کی سزا، سر تن سے جدا‘‘ کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی رہنمائوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تمام انبیاء کی شان میں گستاخی پر سزا موت کا قانون پاس کروایا جائے تاکہ کوئی بدبخت دوبارہ نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کی جرات نہ کرسکے۔
 
انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران او آئی سی کا اجلاس طلب کریں اور امریکہ کا سفارتی و اقتصادی بائیکاٹ کیا جائے اور اس سے کئے گئے تمام معاہدات ختم کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے، ہم اعلان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (ص) کی ناموس پر جان بھی نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 196859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش