QR CodeQR Code

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے شاندار ناموس رسالت ریلی

20 Sep 2012 11:33

اسلام ٹائمز: اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے منعقدہ ریلی کے شرکاء امریکن سفارت خانے کی طرف جانے والی تمام روکاوٹیں عبور کر گئے اور ریڈ زون میں ڈپلو میٹک انکلیو پر جا پہنچے اور پہلے دو حفاظتی گیٹ توڑ ڈالے جہاں پر وکلاء اور پولیس کے درمیان شدید جھٹرپیں بھی ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں تقریباً پانچ سو وکلاء نے پیغمبرِ اسلام (ص) کے بارے میں امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی ایف ایٹ ہائی کورٹ ہار سے شروع ہو کر  ڈپلو میٹک انکلیو پہنچی۔ مظاہرین نے بینزز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ریڈ زون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو کی جانب مارچ کیا اور پہلے دو حفاظتی گیٹ توڑنے ڈالے اس دوران پولیس اور وکلاء کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ تاہم وکلاء کا یہ احتجاج ڈپلومیٹک انکلیو کے دوسرے گیٹ پر روک گیا جہاں وکلاء رہنماؤں نے تقاریر کیں۔ وکلاء رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان امریکہ سے تمام تعاون اور سفارتی تعلقات ختم کر دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سفیر کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 196903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196903/اسلام-آباد-ہائی-کورٹ-بار-کی-جانب-سے-شاندار-ناموس-رسالت-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org