0
Thursday 20 Sep 2012 21:19

کراچی کو کنٹرول کرنے کے لئے لگائے گئے 1200 سی سی ٹی وی کیمرے بند ہوگئے

کراچی کو کنٹرول کرنے کے لئے لگائے گئے 1200 سی سی ٹی وی کیمرے بند ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی شہر کا امن کنٹرول کرنے کے لئے لگائے گئے 1200 سی سی ٹی وی کیمرے انٹرنیٹ بل کی عدم ادائیگی کے باعث بن ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہری حکومت کی جانب سے شہر کے تمام اہم مقامات اور چورنگیوں پر سگنلز پر ٹریفک کی روانی اور امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے 1200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے جن کو بذریعہ انٹرنیشنل ایک سرور سے لنک کیا گیا تھا جو کہ شہری حکومت کے ماتحت کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے آپریٹ کئے جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ بل کی ادائیگی نہیں کی جاسکی جس کے باعث انٹرنیٹ کمپنی نے تمام کیمروں کی سروس بند کردی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ سندھ پولیس کی جانب سے بھی سینکڑوں کیمرے شہر میں نصب ہیں جن میں سے اکثریت بند ہیں جن کی درستگی کےلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 196955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش