0
Thursday 20 Sep 2012 08:00

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرارداد کشمیر کاز کے منافی ہے، سردار یعقوب

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرارداد کشمیر کاز کے منافی ہے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کے حق میں قرارداد محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے ہے۔ جو کشمیر کاز کے منافی ہے۔ گلگت اسمبلی کی یہ قرارداد ایک سیاسی نعرے سے زیادہ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی قرادادیں واضح کرتی ہے کہ یہ علاقے جموں و کشمیر کا حصہ ہے۔ پاکستان کا آئین بھی ثبوت مہیا کرتا ہے کہ یہ علاقے حتی کہ آزاد کشمیر بھی پاکستان کا آئینی حصہ نہیں۔ متنازعے علاقے پاکستان کا صوبہ کسے بن سکتے ہیں۔ حکومت پاکستان کو پہلے آئین میں ترمیم کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ آئین میں ترامیم کے لیے قائمہ کمیٹی اسمبلی سے باہر کی جماعتوں کو بھی آن بورڈ کریگی۔
خبر کا کوڈ : 196962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش