0
Tuesday 2 Feb 2010 14:49

عراق،بغداد میں کربلا کی زیارت کے لئے پیدل جانے والے زائرین کے جلوس پر خاتون کا خودکش حملہ،54 زائرین جاں بحق،107 زخمی

عراق،بغداد میں کربلا کی زیارت کے لئے پیدل جانے والے زائرین کے جلوس پر خاتون کا خودکش حملہ،54 زائرین جاں بحق،107 زخمی
بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک خاتون نے زائرین کے جلوس پر خودکش حملہ کر کے 54 زائرین کو جاں بحق اور 106 کو زخمی کر دیا۔عراقی پولیس کے مطابق شمالی بغداد کے علاقے باب الشام  میں کربلا کی زیارت کیلئے پیدل سفر کرنے والے زائرین ایک ہوٹل کے نزدیک سے گزر رہے تھے کہ ایک خاتون خودکش حملہ آور نے زائرین کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،جس سے 54 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 107 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جبکہ دیگر اسپتال میں ہلاک ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں اور ہوٹلز کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کی شدت کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ : 19698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش