0
Thursday 20 Sep 2012 11:30

100 اجتماعی شادیوں کی تقریب 21 ستمبر کو منعقد ہوگی، ترجمان امام خمینی ٹرسٹ

100 اجتماعی شادیوں کی تقریب 21 ستمبر کو منعقد ہوگی، ترجمان امام خمینی ٹرسٹ
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام میانوالی، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان، خوشاب سے تعلق رکھنے والے 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب 21 ستمبر کو ٹرسٹ کے مرکزی دفتر ماڑی انڈس میں منعقد ہوگی۔ امام خمینی ٹرسٹ کے ترجمان قنبر عمرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امام خمینی ٹرسٹ غریب، نادار والدین کے لئے سہارا ہے اور بچیوں کی باعزت رخصتی کے لئے اسباب مہیا کرتا ہے۔ ٹرسٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی یہ بتیسویں تقریب ہے۔ اس سے پہلے بھکر، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، آزاد کشمیر، مظفرآباد، باغ اور پارا چنار میں تقاریب منعقد ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرسٹ نے 955 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی ہیں۔ جبکہ 3500 خاندان انفرای طور پر شادیوں کے لئے امداد لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا چونکہ یہ بڑا پروگرام 100 شادیوں کا ہے اس میں گورنر پنجاب ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، مقامی ایم این اے و ایم پی اے حضرات کے علاوہ دیگر کئی ملکی و غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 197005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش