0
Friday 21 Sep 2012 01:53

ملتان، ایم ڈبلیو ایم آج لبیک یا رسول اللہ (ص) ریلی نکالے گی، علامہ اقتدار حسین

ملتان، ایم ڈبلیو ایم آج لبیک یا رسول اللہ (ص) ریلی نکالے گی، علامہ اقتدار حسین
اسلام ٹائمز۔ اسلام مخالف گستاخانہ فلم کے خلاف پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی آج یوم عشق رسول (ص) منایا جائے گا، جس کے تحت مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام آج دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے چوک گھنٹہ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی بعد از نماز جمعتہ المبارک تین بجے سہ پہر دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے شروع ہوگی جوکہ دولت گیٹ، حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پر احتجاجی جلسے کی شکل میں تبدیل ہو جائے گی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہور حیدری، امام بارگاہ یونین ملتان کے صدر مخدوم اسد عباس بخاری، جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی، کاروان شمس کے سربراہ مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم زاہد حسین شمسی اور دیگر جماعتوں کے رہنماء کریں گے۔ 

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل نے اس حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں بھی پُرامن تھے اور لاہور میں بھی لیکن انتظامیہ کی بے حسی اور پُر تشدد کارروائیوں کی وجہ سے ہمارا کارکن شہید کر دیا گیا، اُنہوں نے کہا کہ اگر ہمارے نمائندہ وفد کو کراچی اور لاہور قونصلیٹ میں یاداشت پیش کرنے دی جاتی تو اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوتے۔ اُنہوں نے اہل ملتان سے اپیل کی ہے کہ جمعتہ المبارک کو پورے جوش اور ولولے کے ساتھ ان احتجاجی ریلیوں میں شریک ہوں، اور رسول اکرم (ص) سے اپنی ایمانی و روحانی محبت کا اظہار کریں۔
خبر کا کوڈ : 197201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش