0
Friday 21 Sep 2012 02:07

مظفر گڑھ، اسلام مخالف فلم کیخلاف اسلامی جمیعت طلبہ کی احتجاجی ریلی

مظفر گڑھ، اسلام مخالف فلم کیخلاف اسلامی جمیعت طلبہ کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے اسلام مخالف فلم بنانے کیخلاف مظفر گڑھ میں اسلامی جمیعت طلباء کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے رہنماء محمد اظہر حسین، شیخ محمد معاویہ اور انجمن تاجران کے کئی افراد نے شرکت کی، ریلی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے قنوان چوک تک پہنچی، اسلامی جمیعت طلباء کے سینکڑوں کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ کیخلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے امریکہ کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی، قنوان چوک اور کچہری چوک پر ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں سے امریکی اتحاد سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا اور فلم کی شدید مذمت کی، اس موقع پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی ریلی کے شرکاء کیساتھ موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 197203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش