QR CodeQR Code

یوم عشق رسول (ص)، کئی گاڑیاں اور ٹول پلازہ نظر آتش، شہر میں فوج کا گشت

21 Sep 2012 09:58

اسلام ٹائمز: پولیس کی جانب سے مظاہرین کا منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں فائر کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر پاکستان میں پی ٹی اے نے موبائل سروس کی معطلی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ موبائل سروس شام چھ بجے تک معطل رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ فلم کے خلاف راولپنڈی میں اس وقت شدید احتجاج جاری ہے۔ مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں اور آئی جے پی روڈ پر موجود ایک ٹول پلازے کو آگ لگا دی ہے۔ ٹول پلازے کے عملے نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج اور رینجرز کے دستوں کی گشت بھی جاری ہے۔ اہم ریڈ زون کو جانے والے تمام راستوں کو بھاری کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ مشتعل مظاہرین کی ہنگامہ آرائی مسلسل جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کا منتشر کرنے  کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں فائر کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر پاکستان میں پی ٹی اے نے موبائل سروس کی معطلی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ موبائل سروس شام چھ بجے تک معطل رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 197261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/197261/یوم-عشق-رسول-ص-کئی-گاڑیاں-اور-ٹول-پلازہ-نظر-آتش-شہر-میں-فوج-کا-گشت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org