0
Friday 21 Sep 2012 04:24
توہین آمیز اقدامات کے پیچھے صہیونی لابی ہے

فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ کارٹونز کی اشاعت پر ایران کی شدید مذمت

فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ کارٹونز کی اشاعت پر ایران کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ ایران نے فرانس میں شائع ہونے والے توہین آمیز کارٹونز کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی ایسے نفرت آمیز مواد کی اشاعت پر خاموشی اسلام فوبیا کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں توہین آمیز فلم کی تیاری اور اس کے بعد فرانسیسی جریدہ میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت مسلمانوں کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مسلمانوں میں پائے جانے والے غم اور غصے میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے پیچھے یہودی لابی کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شر انگیز کارروائیوں میں تمام دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ فرانسیسی حکومت مسلمانوں کے جذبات کو محسوس کرتے ہوئے اس گھناؤنے اقدام کی مذمت کرے گی۔ 

اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں مغربی ذرائع ابلاغ کی گستاخی کے سلسلہ میں مغربی ممالک کی خاموشی کو اس طرح کی مذموم روش کے جاری رہنے کا سبب قرار دیا ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق جمعرات کے روز رامین مہمان پرست نے ایک فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کی شدید مذمت۔ انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے نفرت انگیز اقدامات پر مغربی ممالک کی خاموشی اسلام مخالف سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ 

رامین مہمان پرست نے پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز امریکی فلم کی نمائش کے بعد فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کو منظم سازش قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوری ایران جذبات مجروح ہونے پر امت مسلمہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بڑھتی ہوئی اسلامی بیداری سے مقابلے کے ہدف سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی میں صیہونی حلقوں کے کردار پر مبنی ثبوت و شواہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مسلمان اہانت کے سلسلہ کو برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 197265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش