0
Friday 21 Sep 2012 12:22

یوم عشق رسولؐ، 15 شہروں میں موبائل فون سروس بند

یوم عشق رسولؐ، 15 شہروں میں موبائل فون سروس بند
اسلام ٹائمز۔ 15 شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئیں۔ سروس معطلی کے احکامات پی ٹی اے کی جانب سے جاری کئے۔ موبائل سروس یوم عشق رسول پر ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے معطل کی گئی ہے۔ راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، جھنگ، ملتان، خانیوال، اٹک، مری، چکوال، چکری اور کوٹ مومن میں بھی موبائل سروس معطل کی گئی ہے۔ موبائل فون سروس شام 6 بجے تک معطل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں رات گئے بعض موبائل فون سروسز متاثر ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔ ان کمپنیز کی موبائل فون سروس لینے والے صارف نہ کالز وصول کرسکے نہ ہی کسی کو کال کرسکے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ جمعہ کو چند شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی جائیں گی تاہم بعد میں وزیر داخلہ رحمن ملک نے موبائل فون سروسز کرنے کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کی تردید کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو رپورٹ ملی تھی کہ یوم عشق رسول کے موقع پر دہشت گرد بم دھماکے سمیت دیگر کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ تحریب کاری کے خدشہ کے پیش نظر آج کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت 15 بڑے شہروں میں موبائل سروس صبح 9 سے شام 6 بجے تک معطل رہے گی۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گستاخانہ فلم بنانے والے پادری، اداکاروں اور امریکا کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج وزارت داخلہ نے خصوصی سیکوریٹی پلان جاری کیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر ساڑھے 3 ہزار سیکوریٹی سٹاف مجموعی طور پر ڈیوٹی انجام دیگا جبکہ اس میں سے صرف 2 ہزار سیکوریٹی اہلکار پورے ڈپلومیٹک انکلیو میں ڈیوٹی انجام دیں گے، امریکی اور یورپی سفارتخانے کی بیرونی سیکوریٹی کو یقننی بنانے کے لئے سیکوریٹی کے 3 حصار قائم کر دیئے گئے ہیں۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں عام تعطیل کے اعلان باعث آج ہونے والے امتحانات کے پرچے ملتوی کر دیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 197270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش