0
Friday 21 Sep 2012 19:14

یہودیوں نے رسول پاک (ص) کی شان میں گستاخی معمول بنا لیا ہے، ارشد ندیم

یہودیوں نے رسول پاک (ص) کی شان میں گستاخی معمول بنا لیا ہے، ارشد ندیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پلندری آزاد کشمیر کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت (ص) ریلی نکالی گئی اور کچہری چوک میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ ہوا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہودی مسلمانوں کے جذبات مجروح کر رہے ہیں اور امریکہ ان کی سرپرستی کر رہا ہے۔ ہم تحفظ ناموس رسالت (ص) کے لیے ہر وقت اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا ان مظاہروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے جو امریکہ سے نفرت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ مسلمان حکمرانوں کا رویہ قابل افسوس ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ یہودیوں کی جانب سے رسول پاک (ص) کی شان میں گستاخی ایک معمول بن چکا ہے۔ امت مسلمہ متحد اور منظم ہو کر رسول پاک (ص) کی شان میں گستاخی کی ناپاک جسارت کرنے والوں کو واجب القتل قرار دے کر کیفر کردار تک پہنچائے اگر اس طرح کے ناپاک عزائم کے حامل یہودی کو قتل کر دیا جاءے تو آئندہ نبی پاک (ص) کی شان میں گستاخی کی کوئی بھی جرات نہیں کر سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ مظاہرے ہڑتالیں مسلمانوں کا یہودی لابی کے خلاف فطری عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 197330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش