0
Saturday 22 Sep 2012 14:20

ایم ڈبلیو ایم کی ملتان میں لبیک یا رسول اللہ (ص) احتجاجی ریلی

ایم ڈبلیو ایم کی ملتان میں لبیک یا رسول اللہ (ص) احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ گستاخ نبی (ص) کے خلاف یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی لبیک یا رسول اللہ (ص) ریلی نکالی گئی، ریلی دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے شروع ہوئی اور علی چوک، دولت گیٹ چوک اورحسین آگاہی بازار ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی، ریلی میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ احمد عباس گردیزی، علامہ محمد حسین مہدوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا عمران ظفر، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم ظفر عباس شمسی، مخدوم حسن رضا مشہدی سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔ 

ریلی میں شریک ہزاروں افراد نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور ملعون امریکی پادری اور فلم ساز کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کے غیور عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلمان ایک ہیں، گستاخ رسول (ص) کی سزاء صرف اور صرف سزائے موت ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم امریکی سفارتکاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد پاکستان سے دفع ہوجائیں ورنہ پاکستان اُن کے لیے قبرستان بن جائے گا۔ 

دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج جس طرح پورے پاکستان کے عوام یکجا اور متحد ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم امریکیوں سے سخت نفرت کرتی ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ یہودی کبھی بھی اسلام اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں، اُنہیں جب بھی موقع ملا اُنہوں نے اسلام کے خلاف زہر اُگلا، یہی وجہ ہے کہ کبھی قرآن مجید کی بے حرمتی کی جاتی ہے تو کبھی گستاخانہ خاکے بنائے جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے ہماری خاموشی سے ناجائز فائدہ اُٹھایا اور ہمارے نبی (ص) کی شان میں گستاخانہ فلم بنا ڈالی لیکن اب ان یہودیوں کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ پھر کبھی اسلام کے خلاف کوئی سازش نہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 197453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش