0
Saturday 22 Sep 2012 03:29

یوم عشق رسولؐ، کراچی میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق، 113 سے زائد زخمی

یوم عشق رسولؐ، کراچی میں  4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق، 113 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف کراچی میں نماز جمعہ کے بعد مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر کالعدم جماعتوں کے مظاہرین نے نیٹی جیٹی پل اور پی آئی ڈی سی سمیت مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے امریکی قونصل خانے جانے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے روکنے کی کوشش کی گئی تو مظاہرین مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ اور شیلنگ میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 113 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پی آئی ڈی سی، صدر، ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف علاقوں میں مشتعل افراد کی جانب سے احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، 5 سینما گھروں، 5 بینکوں، سرکاری عمارتوں، دکانوں اور 6 پولیس موبائلوں سمیت کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں فائرنگ اور جھڑپوں کے دوران 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 113 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے کام بند کردیا جبکہ مشتعل مظاہرین نے ٹاور کے قریب نجی بینک میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔ دوسری جانب پولیس کی ایم اے جناح روڈ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی گئی جس کے بعد مشتعل افراد پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی ڈی سی پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے احتجاج کی آڑ میں لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری رہا، مشتعل افراد نے پی آئی ڈی سی کے علاقے میں 3 بینکوں سمیت کئی عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد لوٹ مار کی۔ مشتعل مظاہرین پی آئی ڈی سی سے امریکی قونصل خانے کی جانب روانہ ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے 3 پولیس موبائلوں کو آگ لگا دی گئی، مظاہرین کے حملے کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو خالی کردیا، اس موقع پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ مشتعل افراد نے پی آئی ڈی سی پر پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی جبکہ فائیو اسٹار ہوٹل کے شاپنگ ایریا میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 197469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش